Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فوزیہ قصوری کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت پر خوشی کا اظہار

    ریاض( ذکاء اللہ محسن)- - - - پاکستان تحریک انصاف کی ناراض کارکن فوزیہ قصوری کی پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر پاک سرزمین ریاض ریجن کے رہنمائوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔
     گلف کے آرگنائزر شمشاد احمد صدیقی نے فوزیہ قصوری کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ فوزیہ قصوری سیاسی ورکر نہیں ایک سیاسی رہنما کی حیثیت کی حامل ہیں کیونکہ یہ ایک نظریاتی اور سلجھی ہوئی سیاستدان ہیں۔
    ریاض ریجن کے صدر حنیف بابر کا کہنا تھا کہ فوزیہ قصوری کی شمولیت سے پارٹی نہ صرف مزید مستحکم ہوئی ہے بلکہ اس سے ایک واضح پیغام ملتا ہے کہ پاک سرزمین پارٹی کا موقف ہر نظریاتی سیاسی ورکر سمجھ رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’فروغ اسلام‘‘ سیریز کا رسم اجراء

شیئر: