طائف میں 28غذائی ادارے سربمہر
طائف ....طائف میونسپلٹی نے بار بار خلاف ورزی کرنے والے 26اداروں کو سربمہر کردیا۔ اصلاح حال تک بند رہیں گے۔ میونسپلٹی نے 217ادارو ں کو حفظان صحت کے ضوابط کی پابندی نہ کرنے پر انتباہ جاری کیا۔ میونسپلٹی کے اہلکاروں نے ریستورانوں، مطابخ اور کھانے پینے کی اشیا ءفروخت کرنے والی دکانوں پر 395 سے زیادہ چھاپے مارے تھے۔