Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں مسلم لیگ (ن) کا یوم تکبیر

رانا خادم نے حب الوطنی سے سرشار نظمیں سنائیں، خالد اکرمرانا، چوہدری عبدالمجید گجر، جی ایم اعوان، ملک عصمت اور ناصر آرائیں نے خطاب کیا
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) یوم تکبیر کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) ریاض ریجن کی جانب سے تقریب ہوئی جس میں ایگزیکٹو باڈی اور یوتھ ونگ کے ارکان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر لیگی صدر خالد اکرم رانا کا کہنا تھا کہ کسی بھی ملک کےلئے اقتصادی استحکام کیساتھ دفاعی اعتبار سے بھی مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔ 28 مئی 1998 کا دن ہماری تاریخ کا ایسا شاندار دن تھا جس روز اسلامی دنیاکے سب سے پہلے ایٹم بم کا تجربہ کیا گیا اور اس کا سہرا دلوں کے وزیراعظم نوازشریف کے سر جاتا ہے جنہوں نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کے دباﺅ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کو ہمیشہ کےلئے ناقابل تسخیر بنا دیا سرپرست اعلیٰ چوہدری عبدالمجید گجر نے کہا کہ ہم ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیںجنہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار ادا کیا، خادم بجاڑ نے کہا کہ پاکستان ایک ذمےدار ملک ہے اس نے صرف خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کی غرض سے ایٹم بم کا تجربہ کیا اور ہمارا تجربہ ایٹم برائے امن ثابت ہوا کیونکہ ہند ایٹمی تجربات کے ذریعے پاکستان اور خطے کے دوسرے ممالک پر اجارہ داری قائم کرنا چاہتا تھا، سردار شعیب نے کہا کہ پاکستان کی اقتصادی اور دفاعی صورت حال ہمیشہ جمہوری قوتوں کے دور میں بہتر ہوئی۔ پاکستان کا قیام بھی سیاسی اور جمہوری لوگوں نے کیا، ایٹمی پروگرام بھی ذوالفقار علی بھٹو جیسے سیاسی لیڈر نے بنایا اور پاکستان کو، ایٹمی طاقت کا تاج بھی ایک سیاسی لیڈر نوازشریف نے پہنایا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستان جمہور کا ہے اور اس کے فیصلے سیاسی اور جمہوریت پسند لوگ بہتر طور پر کر سکتے ہیں، قاضی اسحاق میمن نے کہا کہ ایٹمی طاقت کا، سفر ذوالفقار علی بھٹو نے شروع کیا جسے نوازشریف نے پورا کر دکھایا۔ تقریب سے رانا خادم نے وطن سے محبت سے سرشار نظمیں پیش کیں جنہیں خوب سراہا گیا تقریب سے جی ایم اعوان، ملک عصمت اور ناصر آرائیں نے بھی خطاب کیا
 
 

شیئر: