Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیلشیم ، جسم کی بنیادی ضرورت

ہڈیوں اور دانتوں کی نشوونما اور صحت جسم میں موجود کیلشیم کی مقدار پر منحصر ہوتی ہے ۔ ہڈیاں کیلشیم بینک کا کام کرتی ہے اور خون میں موجود اضافی کیلشیم کو اپنے اندر اسٹور کر لیتی ہیں ۔ اسکی کمی ہڈیوں اور دانتوں کو بری طرح متاثر کرتی ہے ۔ ہڈیوں کا چٹخنا ، ہڈیوں اور جوڑوں میں درد ، ہاتھوں پیروں کا مڑجانا ، یہ سب کیشیم کی کمی کی علامات ہیں ۔ حالیہ دور میں کیلشیم کی کمی ایک عام مسئلہ بن چکی ہے اور خاص طور پر خواتین اس مسئلے کا زیادہ شکار ہیں ۔ اگر چہ کلشم کی کمی کو سپلیمنٹ سے ذریعے پورا کیا جا سکتا ہے تاہم یہ قدرتی غذائی اجزاء کا نعمل البدل نہیں ہوتے ۔
دودھ کیلشیئم کی کمی کوپورا کرنے کے لئے بہترین ٹانک ہے۔ اس میں کیلشیئم  کثیر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ جو ہڈیوں ، دانتوں ، جوڑوں اور پٹھوں کو صحت مند اور توانا رکھنے میں بنیادی کردار ادا کرتا ہے  .   دودھ  کے علاوہ ڈیری اشیاء جیسے پنیر ، دہی  اور مکھن‘ وغیرہ بھی جسم کومناسب مقدار میں کیلشیئم فراہم کرنے  کا اہم ذریعہ ہیں  .  دودھ  اور دہی میں  کیلشیم کے ساتھ ساتھ وٹامن ڈی بھی کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے  جو ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے نہایت نفع بخش ہے۔ محض ایک کپ دہی سے تیس فی صدکیلشیم اور بیس فی صد  وٹامن ڈی حاصل کیا جا سکتا ہے .  دودھ اور ڈیری پراڈکٹس کا باقاعدگی سے استعمال کیلشیم اور وٹامن ڈی کی کمی اور ہڈیوں اور جوڑوں کے امراض سے تحفظ فرہم کرسکتا ہے .  اسکے علاوہ  پتوں والی سبزیاں   ،  پھلیاں ،  مچھلی ، بادام اور  انڈے  بھی کیلشیم کی کمی کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں . 

شیئر: