ماں کی بے خوابی کے اثرات بچوں پر
لندن..... برطانوی ماہرین صحت نے کہا ہے کہ جو مائیں بے خوابی کا شکار ہوتی ہیں ان کے بچوں کی نیند نہ صرف متاثر ہوتی ہے بلکہ ان کی ذہنی نشوونما اور دماغی صحت بھی متاثر ہوتی ہے۔یونیورسٹی آف واروک کے ماہرین نے بے خوابی کی شکار ماﺅں اور ان کے7 سے 12 سال بچوں کے درمیان اس کا تعلق دریافت کرنے کے لئے مطالعے میں 200 سے زائد صحت مند بچوں اور ان کے والدین کا جائزہ لیا ۔ مطالعے کے بعد معلوم ہوا کہ بچوں کے سونے کے مسئلے کو خاندانی نظام کے تحت دیکھنا چاہیے۔ اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ جن بچوں کی مائیں بے خوابی یا کچی نیند کی شکار تھیں ان کے بچے بھی کم وقت کےلئے گہری پرسکون نیند میں گئے جو بچوں کی ای ای جی سے ظاہر تھیں۔ اس پورے عمل میں باپ کی نیند میں کمی بیشی کا بچوں پر کم اثر دیکھا گیاجبکہ زیادہ وقت ماں کے پاس گزارنے والوں پر نیند کی کمی کے اثرات نمایاں دیکھے گئے۔