نیویارک..... یہاں ٹیکسی چلانے والے ایک ڈرائیور یومن چاﺅ نے چند دن قبل خودکشی کرلی تھی۔ جو5ماہ کے دوران ہونے والی ایسی 5ویں خودکشی تھی جو کسی ٹیکسی ڈرائیورنے کی تھی۔حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق 56سالہ چاﺅ شادی شدہ تھا اور گیارہ مئی سے اسکا کچھ پتہ نہیں تھا تاہم اسکی نعش گزشتہ بدھ کوبرآمد ہوئی ہے۔ مرنے والے ڈرائیو رکے گھر والوں کا کہناہے کہ وہ اعصابی تناﺅ کا شکار تھا کیونکہ مالی اور جذباتی پریشانیوںنے اسے بری طرح گھیر رکھا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ جذباتی تناﺅ کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ چاﺅ کی بیوی سرطان کے مرض میں مبتلا ہوچکی تھی اور ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق اس کا سرطان دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکا تھا۔ اوبر ، لیفٹ اور دیگر ٹیکسی کمپنیوں کے ذمہ داران کا کہناہے کہ ٹیکسی انڈسٹری بڑی تیزی سے زوال کا شکار ہے او راسی وجہ سے اب اس کام میں کوئی خاص پیسہ نہیں رہا جس کی وجہ سے ڈرائیور اکثر پریشان رہتے ہیں۔ٹیکسی ورکرز اتحاد کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بہروی ڈیسائی کا کہنا ہے کہ ٹیکسی کمپنیاں اپنے ڈرائیوروں سے درست برتاﺅ نہیں رکھتیں اور یہی بات ہے جس نے زیادہ حالات کو خراب کررکھا ہے۔