جدہ ..... جدہ کے نئے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے قریات کیلئے جانے والی السعودیہ کی پرواز ایس وی 1291کی کارروائی کی تقریب منائی گئی۔نئے ایئرپورٹ کے تجرباتی افتتاح کے پہلے ہفتے کے دوران ہوائی اڈے کے دو گیٹس کے راستے کارروائی ہوگی رفتہ رفتہ اگلے ہفتے تک 6گیٹس کھول دیئے جائیں گے پھر اگست 2018ءکے دوران 11اور ستمبر 2018ءکے دوران 17گیٹس استعمال کئے جانے لگیں گے۔ بین الاقوامی او رمقامی پروازوں کے لئے مکمل طور پر 2019ءکے شروع میں نیا ایئرپورٹ کام کرنے لگے گا۔ نئے ایئرپور ٹ کا منصوبہ 3مرحلوں میں نافذ کیا گیا۔ پہلے مرحلے پر 36ارب ریال خرچ ہوئے۔ 2019ءتک اس سے 30ملین افراد سفر کرسکیں گے۔ دوسرے مرحلے میں یہاں سے43ملین اور تیسرے مرحلے میں 80ملین افراد سفر کرسکیں گے۔