سعودی شہری 110 برس سے مسجد الحرام میں معتکف
مکہ مکرمہ .... 126سالہ سعودی شہری 110برس سے مسجد الحرام مکہ مکرمہ میں گوشہ نشینی اختیار کئے ہوئے ہے۔ تفصیلات کے مطابق چاچا عوض معوض الحربی 16برس کی عمر سے دن رات مسجد الحرام میں اعتکاف کو اپنا معمول بنائے ہوئے ہے۔ الحربی کا کہناہے کہ انکا تعلق بدر کمشنری سے ہے۔انکی عمر اب 126برس ہوچکی ہے۔ وہ 16سال کی عمر میں حرم شریف پہنچے تھے تب سے تاحال عبادت اور نماز کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہیں۔انکا کہناہے کہ انکا دل حرم شریف چھوڑنے پر آمادہ ہی نہیں ہوتا۔ مقامی شہری نے چاچا عوض الحربی کی وڈیو سوشل میڈیا پر ڈالی تو غیر معمولی طور پر پذیرائی حاصل ہوئی او رمملکت ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ ہر ایک کی زبان پر انکے لئے دعا تھی کہ اللہ تعالیٰ عمر دراز کرے اور حسن عمل پر استقامت عطا فرمائے۔