مدینہ منورہ ..... حرمین شریفین کی اعلیٰ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ منگل کی صبح مسجد نبوی شریف کے شمال مغربی حصے میں اصلاح و مرمت کے دوران دیواری رکاوٹ گرنے پر3کارکن زخمی ہوگئے۔ انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ ترمیم کا کام جس جگہ ہورہا تھا وہ زیر استعمال نہیں تھی۔ اسے استعمال کے قابل بنانے کی غرض سے اصلاح و ترمیم کا سلسلہ جاری تھا تاکہ مسجد نبوی شریف کے زائرین کار پارکنگ کے صحن کے تہہ خانے سے استفادہ کرسکیں۔ انتظامیہ نے اطمینان دلایا کہ تینوں زخمیوں کو علاج کیلئے اسپتال میں داخل کرادیا گیا تھا۔ زخم معمولی تھے اب انکی حالت تسلی بخش ہے۔