Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ کپ:وارم اپ میچ میں لیونل میسی کی ہیٹ ٹرک

بیونس آئرس: ارجنٹائنی کپتان اور عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے ارجنٹائن کو ہیٹی کے خلاف0-4سے شکست دے دی۔ہوم گراونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں ارجنٹائنٹی ٹیم پوری طرح حاوی رہی اور اس نے مہمان ٹیم ہیٹی کو کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں ۔ ہیٹی کے دفاعی کھلاڑیوں نے اپنے عمدہ کھیل سے ارجنٹائن جیسی بڑی ٹیم کو صرف4گول تک محدود رکھتے ہوئے بڑا کارنامہ انجام دیا۔ مارچ میں اسپین کے ہاتھوں1-6سے شکست کے بعد ارجنٹائن کی ٹیم اپنا پہلا میچ کھیل رہی تھی جس کے بعد اس نے ورلڈکپ کیلئے روانہ ہو جانا ہے۔ لیونل میسی نے پہلے ہاف کے دوران17ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک کی مدد سے ٹیم کو برتری دلائی ۔ پہلے ہاف میں ہیٹی نے اپنے خلاف مزید کوئی گول نہیں ہو نے دیا تاہم دوسرے ہاف میں ارجنٹائن کی فارورڈ لائن زیادہ متحد ہو کر کھیلی جس کے نتیجے میں اسے مزید 3گول کرنے کا موقع مل گیا ۔ ان میں سے2گول میسی نے کئے اور اپنی ٹیم کی فتح یقینی بناتے ہوئے ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی جبکہ سرگیو ایگیورو نے ارجنٹائن کیلئے چوتھا گول کیا۔گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد اس مرتبہ ارجنٹائن کی ٹیم بہتر کارکردگی کیلئے پر امید ہے اور آئس لینڈ کے خلاف میچ سے ورلڈ کپ کیلئے مہم کا آغاز کرے گی۔ اس کے بعد اس کا مقابلہ کروشیا اور نائیجیریا سے ہوگا۔

شیئر: