رضاکار خواتین زائر بہنوں کی خدمت میں
مدینہ منورہ..... مسجد نبوی شریف کے صحنوں میں شہری دفاع کے ماتحت رضاکار خواتین نے زیارت کیلئے آنے والی مسلم بہنوں کی خدمات کا سلسلہ وسیع پیمانے پر شروع کردیا۔ رضاکار خواتین کی ٹیم کی انچارج سہام الصبحی نے بتایا کہ ماہ مبارک کے دوران نرسیں ، فارماسسٹ، ڈاکٹر اور مرہم پٹی کرنے والی خواتین زیارت پر آنے والی بہنوں کی خدمت کررہی ہیں۔ یہ سارا کام انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیا جارہا ہے۔ 1150رضاکار مرد و خواتین مملکت کے تمام علاقوں سے مدینہ منورہ پہنچ چکی ہیں۔