Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنداور انڈونیشیا کے درمیان 15معاہدوں پر دستخط

جکارتہ۔۔۔۔ہندوستان اور انڈونیشیا نے اپنے دفاعی تعاون معاہدہ کی تجدید کرنے کے ساتھ ساتھ خلاء، ریلوے، سائنس وٹیکنالوجی ، ،صحت سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے 15معاہدوں پر دستخط کئے۔ ان میں سے 6معاہدے مختلف سرکاری و غیر سرکاری تنظیموں و اداروں کے درمیان ہوئے۔ انڈونیشیا کے بالی اور ہندوستان کی اتراکھنڈ ریاستوں کو دوست ریاست بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی اور انڈونیشیا کے صدر جو کوویڈوڈوکے مابین سربراہی اجلاس میں معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔ ہندوستان و انڈونیشیا میں سمندری تعاون پر اتفاق کیا گیا۔دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -کالی کلوٹی کہنے پر بیوی کوطلاق لینے کی اجازت، ہائیکورٹ

شیئر: