کیرانہ ضمنی انتخابات : بی جے پی کو شکست، تبسم حسن49ہزار ووٹوں سےکامیاب
نئی دہلی۔۔۔۔اتر پردیش میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی سیاست ایک بار پھر بی جے پی پر بھاری پڑ گئی۔کیرانہ میں آر ایل ڈی کی امیدوار تبسم حسن نے بی جے پی کے امیدوار مرگانکا سنگھ کو 49ہزار ووٹوں سے شکست دیکر کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے۔واضح ہو کہ پارلیمانی اور 10ریاستی اسمبلی کی نشستوں کیلئے ہونیوالے ضمنی انتخابات میں ملک کی نگاہیں کیرانہ پارلیمانی سیٹ پر لگی ہوئی تھیں کیونکہ کیرانہ میں اپوزیشن کے اتحاد کےسامنے بی جے پی کے چیلنج کا امتحان تھا ۔
٭ناگالینڈ میں بی جے پی کا امیدوار این ڈی پی پی پارٹی کے امیدوار سے آگے ہیں۔
٭گوندیا ، بھنڈارا پارلیمانی سیٹ پر این سی پی امید وار مدھو کر کوکڑے بی جے پی امید وار سے آگے ہیں۔
کیرانہ میں بی جے پی کی شکست پر وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ لمبی چھلانگ کیلئے کچھ قدم پیچھےہٹنا پڑتا ہے۔