چھیڑخانی کے الزام میں 9سیاح گرفتار
پنجی۔۔۔شمالی گوا کے مشہور ساحل باگا میں سیر و تفریح کیلئے آنیوالے9سیاحوں نے ساحل پر کھڑی لڑکی کے ساتھ سیلفی لینی شروع کردی۔ لڑکی کے بھائی کو یہ حرکت اچھی نہیں لگی۔ منع کرنے پر وہ الجھ پڑے اور مارپیٹ شروع کردی۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور انہیں فرار ہونے سے قبل ہی گرفتار کرلیا ۔ چلڈرن ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کےموبائل ضبط کرلئے گئے ۔گرفتار شدگان میں رمیش کامبلے ، سنکیت بھڈا لے، کرشنا پاٹل ، ستیم لابے ، انکت گورو، رشکش گرو،آکاش سواسکر، سنی مورے اور ایشور پگارے شامل ہیں۔