رئیل میڈرڈ کی نئی کٹ کی رونمائی، رونالڈو غائب
میڈرڈ:ہسپانوی کلب رئیل میڈرڈ نے نئے سیزن کیلئے اپنی نئی کٹ کا اجراءکردیا ہے تاہم اس کے اشتہار میں کرسٹیانو رونالڈو کی عدم موجودگی نے پھر ان قیاس آرائیوں کو جنم دے دیا کہ وہ کلب چھوڑنے والے ہیں۔ اشتہار میں گیرتھ بیل کو نمایاں پوزیشن حاصل رہی جنہوں نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں رئیل میڈرڈ کو فتح دلا کر مسلسل تیسری مرتبہ ٹائٹل حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔ان کے ساتھ کریم بینزیما، مارسیلو ، نیچو اور ٹونی کروس بھی نئی کٹ کی نمائش کرتے نظر آ رہے ہیں۔کرسٹیانو رونالڈو کی اس اشتہار میں عدم موجودگی سے یہ افواہ پھر زور پکڑ گئی ہے کہ وہ رئیل میڈرڈ سے کنارہ کشی اختیار کررہے ہیں۔