Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش لیگ:رونالڈو میچ کے دوران زخمی ، رئیل میڈرڈ 1-7سے کامیاب

 
میڈرڈ:رونالڈو ا سپینش لیگ کے میچ میں اپنی ٹیم کو بڑی فتح دلا کر دوبارہ چوتھی پوزیشن پر لانے میں کامیاب ضرور ہوئے مگر اس میچ کے آخری لمحات میں وہ زخمی ہو کر گراونڈ سے باہر جانے پر مجبور ہوگئے ۔اس میچ میں رونالڈو ،نیچو اور گیرتھ بیل نے2-2گول کئے جبکہ ایک گول موڈرک کے حصے میں آیا اور رئیل میڈرڈ نے ڈی پورٹیوو لاکوروناکے خلاف1-7سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے لیگ میں ایک مرتبہ پھر چوتھی پوزیشن پر قبضہ کرلیا۔ڈی پورٹیوو نے ایڈریان کے گول کی مدد سے برتری ضرور حاصل کی تاہم یہ مہمان ٹیم کا اس میچ میں پہلا اور آخری گول ثابت ہوا جسے نیچونے جلد برابر بھی کردیا ۔رونالڈو نے اپنا دوسرا اور ٹیم کاچھٹا گول اسکور کیا تو اس کے کچھ ہی دیر بعد مخالف کھلاڑی فیبیان سکار کی ایک کک ان کے چہرے پر لگی جس نے رونالڈو کو لہو لہان کردیا۔ جب ٹیم ڈاکٹر انہیں طبی امداد دینے آیا تو رونالڈو نے اس کا موبائل فون لے کر اس کی اسکرین کے ذریعے خود بھی اپنے زخمی چہرے کا جائزہ لیا جس پر سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے پیغامات کا سیلاب آگیا اور ان کی اس حرکت کو مختلف معنی پہنائے جاتے رہے۔بعد میں رونالڈو میدان سے باہر چلے گئے۔
 

شیئر: