Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مزید 3 ایرانی اداروں،6 شخصیات پر نئی امریکی پابندیاں

واشنگٹن۔۔۔ امریکی حکومت نے ایران کے 3 اداروں اور6 شخصیات پر نئی پابندیاں لگا دی ہیں جن کے متعلق امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا ارتکاب کیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ نے  گزشتہ روز جن 3 گروپس پر پابندیاں لگائی ہیں، ان میں ایران کے حکومت نواز بااختیار گروپ انصار حزب اللہ ، تہران کی اوین جیل اور حکومت کی سرپرستی میں قائم موبائل فون کی ایپ بنانے والی کمپنی ہانیستا پروگرامنگ گروپ شامل ہیں۔پابندیوں کی زد میں آنیوالے عہدیداروں میں سائبر ریسرچ کمیٹی کے سیکریٹری جنرل عبدالصمد خرم آبادی،السیبرانی سپریم فضائی کونسل کے چیئرمین ابو الحسن فیروز آبادی، ریڈیو اور ٹیلی ویژن کارپوریشن کے چیئرمین عبد علی عسکری شامل ہیں۔ ان پر پُرامن مظاہرین کو طاقت سے کچلنے میں مدد فراہم کرنے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے ارتکاب کا الزام عائدکیا گیا ہے۔پابندیوں کے نتیجے میں نامزد گروپس اور افراد کے امریکہ میں موجود اثاثے منجمد ہو جائیں گے اور امریکیوں کو عمومی طور پر ان کے ساتھ لین دین کرنے سے روک دیا جائے گا۔

شیئر: