Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا تاریخی اجلاس و انتخابات

 
رپورٹ : فرید حسین خان /تصاویر : فرقان فرید خان / سکینہ فرید خان 
 
٭٭آج کا شعر(اقبال اشہر) :
” یہی جنون یہی خواب میرا ہے 
وہاں چراغ جلا دوں جہاں اندھیرا ہے
٭٭آج کا موضوع :” چلے بھی آو¿ کہ گلشن کا کاروبار چلے“
٭٭آج کا لفظ : سالار 
٭منتظمِ انجمن : ٹوسٹ ماسٹر فرحان فرید خان 
٭ناظمِ اجلاس : ٹوسٹ ماسٹر محمد سلیم حسرت 
٭نگرانِ وقت : محترمہ مسرت فرید
٭لسانی تجزیہ کار : ٹوسٹ ماسٹر سید شیراز مہدی ضیاء
٭عمومی تجزیہ کار : ٹوسٹ ماسٹر سید منصور شاہ 
٭مقرر1: برائے تیار شدہ تقریر : سی سی2 ، ٹوسٹ ماسٹر محمد اقبال رانا ، تقریر کے تجزیہ کار : ٹوسٹ ماسٹر مسرور خان
مقرر2: برائے : تیار شدہ تقریر ، اعلیٰ منصوبہ نمبر 4 ٹوسٹ ماسٹر ضیاءالرحمٰن صدیقی ، تقریر کے تجزیہ کار ، ٹوسٹ ماسٹر محمد انس الدین 
مقرر3: برائے تیار شدہ تقریر ؛ ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال ، اعلیٰ منصوبہ نمبر 9 تقریر کے تجزیہ کار، ڈی ٹی ایم آصف اختر 
اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے جولائی تا دسمبر 2018ءششماہی مدت کے لئے انتخابات منعقد ہوئے ۔ اجلاس دو حصوں پر مشتمل تھا۔ پہلے حصے میں انتخابات برائے مجلس عاملہ کا ا نعقاد ہوااور دوسرے حصے میں تعلیمی نشست بپا ہوئی ۔
اجلاس197 کی نظامت معروف مزاحیہ شاعر ، اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے سابق صدر و چیمپیئن مقرر ٹوسٹ ماسٹر محمد سلیم حسرت نے نہایت معیاری انداز میں انتہائی مہارت سے کی۔ الیکشن کا باضابطہ آغاز چیمپیئن مقرر ، اگلی میعاد جولائی تا دسمبر2018ءکے ایریا 25 کے ڈائریکٹر، معروف شاعر و عالمی مشاعروں کے معروف ناظم ، موجودہ صدر اردو کلب سید شیراز مہدی ضیاءنے بحیثیت الیکشن آفیسر کیا۔ ٹوسٹ ماسٹر محمد سلیم حسرت بحیثیت نامی نیشن چیئر ، الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی کے استسفار پر امیدواروں کی درجہ بہ درجہ نامزدگیاں پیش کیں۔ صدر اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے عہدے کے لئے دو نامزدگیاں موصول ہوئیں۔ ٹوسٹ ماسٹر سید آصف پاشا اور ٹوسٹ ماسٹر محترمہ قدسیہ ندیم لالی۔ ٹوسٹ ماسٹر آصف پاشا نے ٹوسٹ ماسٹر قدسیہ ندیم لالی کے حق میں دستبرداری کا اعلان یہ کہتے ہوئے کیا کہ محترمہ قدسیہ ندیم کی قیادت میں مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔اس کے بعدٹوسٹ ماسٹر قدسیہ ندیم لالی کو اپنی انتخابی تقریر کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔تقریر کا دورانیہ 2 منٹ رکھا گیا تھا۔ اپنی مختصر تقریر میں قدسیہ ندیم لالی نے کہا کہ اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ایک تربیتی ادارہ ہے جہاں فنِ قیادت و فنِ خطابت کو مثبت پہلوﺅں کے ساتھ درست سمت میں سیکھنے کی تربیت ملتی ہے اور پچھلے 3سالوں میں جو کچھ میں اپنے کہنہ مشق ٹوسٹ ماسٹرز سے سیکھ چکی ہوں ، چاہتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے سینیئرز کی رفاقت میں کلب کی ترقی و ترویج کے لئے اپنا حصہ ڈال سکوں۔ اس عمل کے بعد ہال میں عام اراکین کے لئے صدر کی نامزدگی کے لئے فلور کھولنے کا اعلان کیاگیا۔ الیکشن آفیسر ٹوسٹ ماسٹر سید شیراز مہدی ضیاءنے وقفوں سے 3بار اراکین میں سے اپنا نام پیش کرنے یا کسی دوسرے رکن کا نام تجویز کرنے کا اعلان کیا۔2 منٹ کے وقفے کے دوران کسی امیدوار کی طرف سے کوئی نامنزدگی موصول نہ ہونے پر الیکشن آفیسر شیراز مہدی نے قائم مقام معتمد ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال سے حسب دستور درخواست کی کہ ایک ووٹ صدر کے عہدے کے لئے محترمہ قدسیہ ندیم لالی کے حق میں دیں۔ یوںسابق نائب صدر رکنیت کو جولائی تا دسمبر2018ءکے لئے صدرمنتخب ہونے کا اعلان کیاگیا۔ 
نائب صدر تعلیم کے عہدے کے لئے بھی ایک نامزدگی موصول ہوئی جو سینیئر رکن اور سابق خازن ٹوسٹ ماسٹر محمد معراج الدین صدیقی کی جانب سے تھی ۔ ٹوسٹ ماسٹر معراج الدین صدیقی کو انتخابی تقریر کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا ۔ اپنی انتخابی تقریر میں ٹوسٹ ماسٹر محمد معراج الدین نے کہا کہ میں اس سے پہلے بھی مجلس عاملہ کا رکن رہا ہوں مگر یہ عہدہ میرے لئے بالکل نیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس عہدے پر بھی اپنی توانائیوں کو بہتر طریقے پر استعمال کرتے ہوئے کلب کی ترقی میں حصہ لوں۔الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی نے قائم مقام معتمد ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال سے گزارش کی کہ ایک ووٹ معراج صاحب کے حق میں دیں اور محمد معراج الدین صدیقی کو جولائی تا دسمبر2018ءکیلئے نائب صدر تعلیم منتخب کیاگیا۔
نائب صدر رکنیت کے عہدے کے لئے اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے نئے رکن ٹوسٹ ماسٹر سید آصف پاشا کی نامزدگی کے اعلان کے ساتھ انہیں انتخابی تقریر کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ اپنی مختصر تقریر میں ٹوسٹ ماسٹرر آصف پاشا نے کہا کہ گو میں نیا رکن ہوں مگر مجھے یہاں کا ماحول اور سب اراکین کلب کی ہر قدم پر رہنمائی، ہمت افزائی و دوستانہ رویے نے حوصلہ دیا۔ میں پوری کوشش کرونگا کہ اپنی ذمہ داری کو بخوبی ادا کر سکوں۔الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی ضیاءنے قائم مقام معتمد ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال سے درخواست کی ایک ووٹ آصف صاحب کے حق میں دیں اور سید آصف پاشا کو جولائی تا دسمبر2018ءکے لئے نائب صدر رکنیت منتخب کیا۔ نائب صدر رابطہ عامہ کے لئے ٹوسٹ ماسٹر تسکین احمد صدیقی کی نامزدگی موصول ہونے کے بعد فلور کھولا گیا۔ ٹوسٹ ماسٹر تسکین احمد صدیقی اپنی کسی نجی مصروفیت کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہوسکے۔ ان کی انتخابی تقریر موبائل فون پر سنی گئی۔فلور سے مسرور خان کی نامزدگی موصول ہوئی اور انہوں نے اپنی انتخابی تقریر میں کہاں کہ مجھے یقین ہے کہ میں یہ ذمہ داری احسن طریقے سے نبھا سکوں گا۔یہ پہلا عہدہ تھا جس کے لئے رائے شماری کی ضرورت پڑی اور اکثریت کی رائے سے ٹوسٹ ماسٹر تسکین احمد صدیقی، نائب صدر رابطہ عامہ جولائی تا دسمبر 2018ءمنتخب ہوئے ۔
معتمد کے عہدے کی نامزدگی اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے نئے رکن ٹوسٹ ماسٹراقبال محمد رانا کی طرف سے موصول ہوئی تھی۔ الیکشن چیئر ٹوسٹ ماسٹر سلیم حسرت کے نام کے اعلان کے بعد ٹوسٹ ماسٹر اقبال رانا کو انتخابی تقریر کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا گیا۔ اقبال رانا نے اپنی تقریر میں کہا کہ میں نیا رکن ہوں اور کلب کے تمام اراکین بالخصوص ٹوسٹ ماسٹر محمد سلیم حسرت کی حوصلہ افزائی پر مجلس عاملہ میں شرکت کا خیال آیا۔ میں پوری کوشش کروںگا کہ کلب میں اپنی کسی کاوش سے بہتری پیدا کر سکوں۔ الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی ضیاءنے قائم مقام معتمد ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال سے التماس کیاکہ ٹوسٹ ماسٹر محمد اقبال رانا کے حق میں ایک ووٹ دیںاور انہیں جولائی تا دسمبر 2018ءمعتمد منتخب کریں۔
خازن کے عہدے کی نامزدگی موجودہ مجلسِ عاملہ کے نائب صدر رابطہ عامہ اور سینیئر ٹوسٹ ماسٹر رکن فرید حسین خان کی طرف سے موصول ہوئی۔انہیں اپنی انتخابی تقریر کے لئے مدعو کیا گیا ۔، ٹوسٹ ماسٹر فریدحسین خان نے بہت پر لطف انداز میں اپنی تقریر کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ” ہم پہ الزام تو ایسے بھی ہے، ویسے بھی صحیح “،تمام اراکین ان کے ذو معنی جملے پر محظوظ ہوئے بنا نہ رہ سکے اور محفل زعفران زار ہوگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بحیثیت خازن ایک بھاری ذمہ داری میں اپنے کندھوں پر اٹھانے کا ارادہ کر رہا ہوں چونکہ میں الحمد للہ ،ایک ایمان دار اور امانت دار انسان ہوں اس لئے مجھے کوئی فکر و غم نہیں۔ الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی ضیاءنے قائم مقام معتمد ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال سے التماس کیاکہ ٹوسٹ ماسٹر فرید حسین خان کے حق میں ایک ووٹ دیں اور اگلی میعاد ، جولائی تا دسمبر2018ء کی مجلس عاملہ کا خازن منتخب کریں۔ 
منتظم انجمن کے لئے بھی صرف ایک نامزدگی کا اعلان کیا گیا جو ٹوسٹ ماسٹر فرحان فرید کی طرف سے تھا۔ فرحان فرید موجودہ مجلس عاملہ میں بھی اسی عہدے پر فائز ہیں اور دوسری بار بھی انہوں نے اسی ذمہ داری کو لینا پسند کیا۔ الیکشن آفیسر نے ٹوسٹ ماسٹر فرحان فرید کو اپنی انتخابی تقریر کے لئے اسٹیج پر مدعو کیا۔ ٹوسٹ ماسٹر فرحان فرید نے کہا کہ مجھے اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب سے بہت محبت ہے ۔ مجھے یہاں آکر بینر لگانا ، ہال کو سب اراکین کے لئے تیار کرنا اور سب سے پہلے اراکین و مہمانوں کا استقبال کرنا بہت اچھا لگتا ہے۔ اس لئے میں دوبارہ بھی اسی عہدے کو اپنے لئے پسند کر رہا ہوں۔ اردو کلب میں سب اراکین مجھ سے بہت محبت اور شفقت سے پیش آتے ہیں ۔ یہاں سب مجھ سے عمر میں بڑے ہیں، اس لئے سب کا رویہ میرے ساتھ بہت ہی اچھا ہے ۔اجلاس میں آکر مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا اور اس سلسلے کو میں جاری رکھنا چاہتا ہوں ۔ الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی ضیاءنے قائم مقام معتمد ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال سے گزارش کی کہ نئی میعاد جولائی تا دسمبر 2018ء کے منتظمِ انجمن کے لئے فرحان فرید خان کے حق میں ایک ووٹ دیں ۔یوںانتخابات کا بخیر و خوبی اختتام ہو۔
اجلاس کے دوسرے حصے میںتعلیمی و تجزیاتی نشست بپا کی گئی۔3 مقرروں نے اپنی تقاریر پیش کیں۔ تجزیہ کاروں نے تقاریر کے تجزیے کئے۔ٹوسٹ ماسٹر اقبال رانا کی تقریر کے تجزیے کے لئے ٹوسٹ ماسٹر مسرور خان نے کہا کہ اقبال رانا چونکہ نئے رکن ہیں اس لئے ان کو اپنی اگلی تقریر پر خاص توجہ اور محنت کی ضرورت ہے۔تقریر کے دوران لمبے وقفے نہیں ہونے چاہئیں۔ اس سے تقریر کا تاثر کمزور ہوجاتا ہے۔ 
ٹوسٹ ماسٹر ضیاءالرحمٰن صدیقی کی تقریر کے تجزیہ کار ٹوسٹ ماسٹر انس الدین نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اب یہ اعلیٰ تقریری منصوبہ ہے تو اس میں مقرر کو اپنے اہداف پر مکمل گرفت رکھنی چاہئے ۔مجموعی طور پر آپ کی تقریر عمدہ شمار کی جائے گی۔ 
ٹوسٹ ماسٹر مسعود جمال کی تقریر کا تجزیہ ، ڈی ٹی ایم آصف اختر نے پیش کیا اور کہا کہ چونکہ آپ کا بھی اعلیٰ تقریری منصوبہ ہے اور آپ کے منصوبے کا مرکز کہانی سنانا ہے ، کہانی آپ نے بہت عمدہ منتخب کی لیکن اگر اس کو سناتے وقت ذرا ڈرامائی انداز ااپنایا جاتا تو چار چاند لگ جاتے ۔ مجموعی طور پر آپ نے بہترین تقریر پیش کی ۔
تیار شدہ تقریری نشست کے ایریا ڈائریکٹر25 ضیاءالرحمٰن رہے۔عمومی تجزیہ کار سابق صدر اردو کلب اور ایریا ڈائریکٹر سید منصور شاہ نے انتخابات کی گہما گہمی اور صاف شفاف انتخاب کے انعقاد پر الیکشن آفیسر سید شیراز مہدی ضیاءاور الیکشن چیئر محمد سلیم حسرت کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اجلاس کا آغاز مقررہ وقت پر ہونے اور اجلاس کی تمام کارروائی پر اپنے اطمنان کا اظہار کیا۔ منطقہ شرقیہ کے معروف شاعر محمد ایوب صابر نے اس اجلاس میں خصوصی طور سے شرکت کی ۔اپنے مختصر خطاب میں انہوں نے اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے عمل کو اردو زبان کی بقا و ترقی کے لئے ایک بہترین عمل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے کو آپ سب مل کر پروان چڑھائیے اور اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو شامل کرکے اسے منطقہ شرقیہ میں اردو کامضبوط قلعہ بنائیے۔ اردو کلب کے سابق صدر سردار شریف اور سابق نائب صدر تعلیم محمد حنیف صدیقی نے بھی انتخابی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
صدر اردو کلب سید شیراز مہدی ضیاءنے اپنے صدارتی خطاب میں نو منتخب مجلس عاملہ کو مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ محفل اپنے عروج کے ساتھ اختتامی مرحلے کو پہنچ چکی تھی ۔ ماحول کو مزید پر لطف کرتے ہوئے صدر کلب نے کہا کہ ناظم اجلاس نے جب مجھے آج کا موضوع بتایا اور مجھ سے آج کا لفظ دینے کے لئے کہا تو بس میرے ذھن میں انتخابات کی وجہ سے جو پہلا لفظ آیا وہ” سالار‘ ‘ تھا اور آج اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی پہلی خاتون صدر کے انتخاب کے بعد مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اراکین نے ہمیشہ اپنے منتخب صدر کو پر خلوص انداز میں کسی نہ کسی لقب سے نوازا جیسے کہ صدر باوقارضیاءالرحمٰن صدیقی، صدر باغ و بہار محمد سلیم حسرت ، صدر جاہ و جلال سردار شریف، صدر عالیشان سید شیراز مہدی ضیاءاسی سلسلے کی کڑی آج کے لفظ کی صورت میں ہمیں مل گئی ہے اور ٹوسٹ ماسٹر قدسیہ ندیم لالی ، اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی پہلی خاتون رکن اور پہلی خاتون صدر ہیں اور آج سے تو صدر سالار ہیں۔ ھم سب ان کو اسی نام سے پکاریں گے۔ تمام اراکین نے نو منتخب مجلسِ عاملہ کو مبارک باد پیش کی۔
اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی رضاکار محترمہ مسرت فرید نے ہال میں موجود غباروں کی لڑی کا نو منتخب صدر قدسیہ ندیم لالی کو ہار پہناتے ہوئے اپنے پرخلوص محبت بھرے انداز سے مبارک باد پیش کی اور کامیابی کی دعاﺅں سے نوازا۔ ٹوسٹ ماسٹر محمد سلیم حسرت ، ٹوسٹ ماسٹر فرحان فرید ، سکینہ فرید ، فرقان فرید ٹوسٹ ماسٹر داو¿د اسلوبی ، ٹوسٹ ماسٹر اقبال رانا اور معروف شاعر محمد ایوب صابر ٹوسٹ ماسٹر انس الدین نے اس منظر کی عکس بندی کرتے ہوئے قدسیہ ندیم لالی کو مبارک باد پیش کی۔ اجلاس کا اختتام9بجکر40منٹ پر اپنے مقررہ وقت سے 10 منٹ کی تاخیر سے ہوا۔
اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب نے 3سال قبل نو آموز اور کہنہ مشق شعرائے کرام کے خوبصورت امتزاج سے ہر ماہ ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے اجلاس میں صرف پانچ شعراءکے ساتھ شعری نشست کی خوبصورت داغ بیل ڈالی تھی جو بے حد معروف و مقبول ہوئی ۔ڈیڑھ گھنٹے کی نشست کو عام عوام نے بے حد سراہا اور شہر کے شعرائے کرام اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب سے وابستہ ہوتے رہے۔اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب جہاں شعراءو ادباءکی خاص توجہ کا مرکز بنا، وہیں موسیقی بھی ہمجولی بنی کھینچی چلی آئی۔
اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی میعاد جولائی تا دسمبر2018ءکے ششماہی انتخابات میں نئی مجلس عاملہ کو منتخب کیاگیا۔ ان صاف شفاف انتخابات کے بعد اراکین کلب نے نو منتخب مجلس عاملہ کو مبارک باد و خوش آمدید کہنے کے لئے موسیقی کا ایک پروگرام بھی ترتیب دیاجو بے حد کامیاب رہا۔ اردو کلب کے سابق صدر اور ایریا25 کے دائریکٹرضیاءالرحمٰن صدیقی ، جو معروف شاعر بھی ہیں ، وقار تخلص کرتے ہیں ، محمد رفیع کی یاد تازہ کرنے میں اپنی مثال آپ ہیں۔ وہیں رباب فاطمہ رضوی المجدوعی کلب کی ممبر ، جو چیمپیئن مقرر بننے کا اعزاز کئی بار حاصل کر چکی ہیں، اپنی خوش گلوئی کے باعث ایک مستحکم نام بنانے میں مکمل کامیاب ہیں ، اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کے موسیقی کے پروگرام میں وہ ایک بہترین اضافہ ہیں ۔
انڈین ایمبیسی اسکول کی نویں جماعت کی طالبہ گوپیکا سنیل بھی کم عمری سے موسیقی سے وابستہ ہیں اور خوبصورت آواز کی مالک ہیں۔ تینوں فنکاروں نے نئے اور پرانے گانوں کا خوبصورت امتزاج پیش کیا۔ اراکینِ اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب ،انکے اہل خانہ کے علاوہ شہر کے عمائدین اور خصوصی طور پر عبدالوارث ،سابق چیئر مین انڈین انٹرنیشنل اسکول دمام اور سابق صدر ڈسکوری ٹوسٹ ماسٹرز کلب سید عمران علی ،نو منتخب رکن مینیجنگ کمیٹی ، انڈین انٹرنیشنل اسکول ،دمام اقبال اسلم بدر (جبیل)، عبدالقدیر (دمام)، ندیم رفعت خان (الخبر) سید سبط حیدر رضوی ( دمام ) نے پروگرام میں شرکت کی۔
ناظمِ محفل محمد سلیم حسرت اور محمد انس الدین کی مشترکہ نظامت نے جہاں محفل کو باندھ کر رکھا، وہیں دلچسپ گفتگو اور اردو توسٹ ماسٹرز سے وابستہ ہونے کی صلاح پر حاضرین سے اثبات کا ووٹ لیا۔ پروگرام کی پسندیدگی اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب کی ثقافتی و سماجی حلقوں میں مقبولیت کی غمازی ہے۔ 
محفل تین گھنٹے جاری رہی ۔ناظمِ محفل محمد سلیم حسرت و محمد انس الدین نے مہمانان اور پروگرام کی انتظامیہ جس میں فرید حسین خان ، مسرت فرید ، فرحان فرید ، فرقان فرید ، سکینہ فرید جنہوں نے آڈیو سسٹم و ہال کی ترتیب و تزئین و آرائش کی نیز قدسیہ ندیم لالی اور سید آصف پاشا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا۔یوںحاضرین کی داد و ستائش و فرمائش سے سجی یہ شامِ موسیقی رات 11بجے اپنے انجام کو پہنچ گئی ۔
 

شیئر: