اردو نیوز کا طرحی مشاعرہ ، طبع آزمائی کیجئے
اردو نیوز کی جانب سے شعری ذوق کے حاملین کے لئے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ شاعر احمد فراز کی ایک غزل کا مصرع طرح کے طور پر پیش کیاجا رہا ہے۔ صاحبانِ سخن سے گزارش ہے کہ وہ اس مصرع پر طبع آزمائی فرمائیں اور اپنی منظوم کاوش ہمیں ارسال کردیں۔ ہم اسے اخبار اورویب سائٹ پر جاری کریں گے۔ کلام ارسال کرنے کی آخری تاریخ 15مئی ہے ۔اردو نیوز کے 60ویں طرحی مشاعرے کا مصرع طرح ہے:
’’وقت کا کیا ہے ، گزرتا ہے ، گزر جائے گا‘‘
طرحی مشاعرے میں شرکت کے خواہش مند اپنا کلام درج ذیل باکس میں ارسال کرسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں ای میل کے ذریعہ بھی غزل بھیجی جاسکتی ہے۔
نوٹ:
شعرائے کرام کی فرمائش پر کلام ارسال کرنے کی آخری تاریخ بڑھاکر 31مئی کردی گئی ہے