سوشل میڈیا پر ایک ایسے بچے کی وڈیو مقبول ہورہی ہے جو اپنے کلاس روم میں آنےوالے ہر بچے کا پرتپاک استقبال کرتاہے۔ٹیکساس کے اسکول کی کنڈرگارٹن کلاس کے بچوں میں سے ایک بچے کو استانی نے یہ ذمہ داری دی ہے کہ وہ کلاس روم میں آنےوالے بچوں کو ہاتھ ملاکر اور گلے لگا کر خوش آمدید اور ہیلو کہے۔اس وڈیو کو فیس بک پرخاصا پسند کیاجارہاہے اور اسکول میں روزمرہ کی اس سرگرمی سے طلبہ پر بھی اچھا تاثر قائم ہورہا ہے۔