ضعیف العمر باڈی بلڈر خاتون
ضعیف العمر خاتون اور وہ بھی باڈی بلڈر سننے میں کچھ عجیب لگتاہے مگر یہ حقیقت ہے ایک امریکی خاتون نے81 سال کی عمر میںخود کو اتنا چاق و چوبند اورتوانا رکھا ہواہے کہ جو بھی دیکھتا ہے حیرت کرتاہے۔بہترین صحت کی مالک مرفی نامی خاتون ایک وقت میں 98 کلوگرام تک بھاری بھرکم وزن اٹھانے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں۔مرفی کو عالمی سطح پر ہونےوالے باڈی بلڈنگ مقابلوں میں کئی انعامات بھی مل چکے ہیں۔