دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ جاپان کا
جاپان نے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹ کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔حال ہی دنیا کے مختلف ممالک کے پاسپورٹ کی اہمیت اور رینکنگ جاری کی گئی ہے ۔جاپان کی شہریت رکھنے والوں کو 189 ملکوں میں بغیر ویزا سفر کی سہولت حاصل ہے ۔ پاکستانی پاسپورٹ اس فہرست میں 98ویں اور ہندوستانی پاسپورٹ 76ویں نمبر پر ہے۔ پاکستانی شہری 33ملکوں کا ویزا فری سفر کرسکتے ہیں۔طاقتور ترین پاسپورٹ کے حوالے سے دوسری پوزیشن سنگاپور اور جرمنی کے پاس ہے جہاں کے شہری 188 ملکوں میں بغیر ویزا جاسکتے ہیں۔بین الاقوامی سطح پر شہریت کی ایک مشہور فرم نے اپنی سالانہ رینکنگ جاری کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تیسری پوزیشن پر جنوبی کوریا، فن لینڈ ، فرانس ،اٹلی، اسپین اور سویڈن ہیں ۔ طاقتور پاسپورٹ کے حوالے سے امریکہ، برطانیہ، آسٹریا، لکسمبرگ، نیدرلینڈ اور پرتگال چوتھے نمبر پر ہیں۔