امریکہ میں سعودی اونٹنیوں کا دودھ مقبول
واشنگٹن۔۔۔۔تازہ ترین اخباری رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ امریکی مارکیٹ میں سعودی اونٹنیوں کا دودھ غیر معمولی پذیرائی حاصل کررہا ہے۔ امریکی صارفین گایوں کے دودھ کے مقابلے میں سعودی اونٹنیوں کے دودھ کو ترجیح دے رہے ہیں۔سعودی عرب میں اونٹنیوں کے مالکان نئی تبدیلی پر خوش ہیں ۔ اب تک سعودی اونٹنیوں کا دودھ بیرون مملکت نہ بھیجنے کا معمول تھا۔بعض حضرات طبی استعمال کیلئے اونٹنی کا دودھ استعمال کرتے تھے ۔ حالیہ ایام میں یہ بات ثابت ہوئی کہ اونٹنی کا دودھ مکمل غذا ہے اور انسانی صحت کیلئے انتہائی مفید ہے۔