ریاض۔۔۔۔۔سعودی ایف ڈی اے نے خبردار کیا ہے کہ زائرین غیر رجسٹرڈ احرام کی چادریں استعمال نہ کریں۔ یہ انتباہ احرام کے اس اشتہار کے بعد جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ احرام کی چادریں طبی لحاذ سے مفید ہیں۔ سعودی ایف ڈی اےنے واضح کیا کہ مذکورہ احرام کی جو چادریں ضبط کرکے دیکھی گئیں وہ مقررہ ضوابط کے خلاف ہیں۔ ابھی تک متعلقہ کمپنی نے احرام کا اندراج نہیں کرایا۔اس کا یہ دعویٰ کہ وہ الرجی اور بیکٹیریا سے تحفظ فراہم کرینگی محض دعویٰ ہے ، ابھی تک ثابت نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں:- - - -عید 15جون جمعہ کو متوقع