حرم شریف میں معتمرین کے قافلے بھیجنے کیلئے 6اہم مراکز قائم کردیئے گئے۔
یکم جون2018جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے اخبار المدینہ کے صفحہ اول کی شہ سرخیاں
٭سعودی ولیعہدہ شہزادہ محمد بن سلمان سے یمنی صدر کی ملاقات،یمن کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیالات
٭ایوان شاہی نے سرکاری اداروں ، محکموں اور وزارتوں کو 60دن کے اندر اندر کاغذی کارروائی بند کرکے ای گورنمنٹ سسٹم اپنانے کی ہدایت جاری کردی۔
٭انسداد چھیڑ خانی قانون کا خواتین کی ڈرائیونگ سے کوئی تعلق نہیں ، عملدرآمد چند روز میں شروع کردیا جائیگا، سعودی وزارت داخلہ
٭یمن کی سرکاری افواج نے عرب اتحاد کی مدد سے الحدیدہ کو آزاد کرانے کیلئے حوثیوں کو بھاری ضرب لگا دی۔
٭سماجی ترقیاتی بینک نے 5سالہ قومی بچت پروگرام جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔
٭جدہ کے تاریخی علاقے کی روایتی شان بحال کرنے کا پروگرام شروع کردیا گیا۔
٭36ممالک کے حاجیوں کی امیگریشن کارروائی خود ان کے اپنے یہاں مکمل کی جائیگی۔
٭جنوب مغربی ایشیاآرگنائزیشن کا قیام ،فیفا کی موجود گی میں 13تنظیمیں آرگنائزیشن میں شامل
٭مجلس شوریٰ نے سماجی ذوق کے تحفظ کا نظام جاری کرنے کی تجویز مسترد کردی۔
٭3ماہ کے دوران 32نئے مقامات سیاحتی مراکز میں شامل، محکمہ سیاحت و قومی ورثہ