Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے زیر اہتمام افطار ڈنر

کویت(محمد عرفان شفیق )کویت میں پاکستان اکیڈمی فار اسپیشل کڈز کے زیر اہتمام افطار ڈنرکا اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی اور والدین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جسکی سعادت حافظ عبدالغفور نے حاصل کی۔ اسکے بعد مولانا عارف جاوید نے رمضان اور صدقہ کے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی۔ تقریب سے پاکستان بزنس کونسل کے صدر عارف بٹ، رضیہ میموریل  ویلفیئرٹرسٹ کے بانی و چیئرمین راجہ بلال، پاکستانی بینکنگ اینڈ فائنانس پروفیشنلز اِن کویت کے صدرمحمد طاہر بشیر ، پاکستان آکسفورڈ سکول کی پرنسپل محترمہ غزالہ بانو، سہیل یوسف اور پاکستان اکیڈمی فار سپیشل کڈز کے روح رواں محمد عمر نے خطاب کیا اور ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ پاکستان آکسفورڈ سکول کی پرنسپل محترمہ غزالہ بانو اور ادارے کے روح رواں محمد عمر کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ کویت میں مقیم پاکستان کمیونٹی کا ادارہ ہے اور انہی کے تعاون سے چل رہا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان کمیونٹی مستقبل میں بھی اپنا تعاون اسی طرح جاری رکھے گی۔

شیئر: