شاہی فرمان:وزارت ثقافت قائم کی جائے گی
ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے وزارت ثقافت واطلاعات میں ترمیم کا فیصلہ کرتے ہوئے دونوں شعبوں ثقافت اور اطلاعات کو الگ الگ وزارتیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شاہی فرمان کے مطابق وزارت اطلاعات اپنی جگہ قائم رہے گی جبکہ وزارت ثقافت کے نام پر نئی وزارت قائم کی جائے گی۔ اس کے دائرہ کار میں ثقافت کے تمام امور ہوں گے۔