فرنچ اوپن : ماریا شاراپووا اور سرینا ولیمز کی فتوحات
پیرس: فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں روسی ٹینس ا سٹار ماریا شاراپووا اور امریکی نمبر ون پلیئر سرینا ولیمز کی فتوحات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں رسائی حاصل کر لی۔فرنچ اوپن ٹینس مقابلوں میں کھلاڑیوں کی مہارت اور صلاحیت کا امتحان جاری ہے جس کے دوران روس کی ٹینس کوئین ماریا شاراپووا تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ہیں، انہوں نے کروشیا کی ڈونا ویکچ کو5-7اور4-6سے اسٹریٹ سیٹس میں ہرادیا۔فرنچ اوپن کے ایک اور میچ میں امریکی نمبر و ن سرینا ولیمز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کی ایشلی بارٹی کو 3-6،6-3اور6-4سے ایک کے مقابلے میں 2سیٹ سے شکست دی۔ اس طرح دونوں خواتین ٹینس کھلاڑی ٹورنامنٹ کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئیں۔