ٹوتھ پیسٹ محض دانتوں کی صفائی اور کیویٹیز سے حفاظت کا کام ہی نہیں کرتی بلکہ یہ چہرے کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کے لیے بھی بہترین بیوٹی ہیک ہے . اگر آپ کے چہرے پر سیاہ دھبے اور چھائیاں ہیں تو ایک کھانے کا چمچ ٹوتھ پیسٹ لے کر اس میں دو قطرے لیموں کا رس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں . اسے چہرے پر موجود سیاہ دھبوں پر لگائیں اور کچھ دیر بعد دھو ڈالیں . ہفتے میں دو بار اسکا استعمال فائدہ مند ثابت ہوگا .
ٹوتھ پیسٹ ایکنی کے علاج میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے . تھوڑی سی ٹوتھ پیسٹ لے کر اسے کاٹن بڈ کی مدد سے ایکنی پر لگائیں اور تیس منٹ کے لیے چھوڑ دیں . پھر سادہ پانی سے چہرہ دھو لیں . اگر آپ رنگت میں نکھار چاپتی ہیں تو ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ میں آدھا چمچ ٹماٹر کا رس شامل کر کے اچھی طرح مکس کر لیں اور پورے چہرے پر اپلائی کریں . آدھا گھنٹہ لگا رہنے کے بعد دھو ڈالیں . بلیک ہیڈز کی صفائی کے لیے ایک چمچ ٹوتھ پیسٹ میں ایک چمچ نمک اور آدھا چمچ عرق گلاب شامل کر کے بلیک ہیڈز پر لگائیں اور دو سے تین منٹ تک مساج کرنے کے بعد دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں اور پھر چہرہ دھو لیں . یہ آسان اور سستے نسخے آپ کی بہت سی مشکلیں آسان کرنے میں مدد دیں گے .