اجزا:
چکن قیمہ ۔ آدھا کلو(گرائنڈ کیا ہوا)
لہسن ادرک ۔ پیسٹ ایک چمچ
پیاز ۔ ایک عدد(کٹا ہوا)
کالی مرچ ۔ آدھا چمچ
ہری الائچی ۔ (کوٹی ہوئی) ایک چمچ
سفید زیرہ پائوڈر ۔ آدھا چمچ
کالا ز یرہ پائوڈر ۔ آدھا چمچ
لال مرچ ۔ ایک چمچ
دار چینی پائوڈر ۔ آدھا چمچ
سفید مرچ پائوڈر ۔ آدھا چمچ
کریم ۔ تین چمچ
دہی۔ تین چمچ
بیکنگ پائوڈر ۔ ایک چٹکی
ہری مرچ ۔ (باریک کٹی ہوئی)پانچ عدد
تیل ۔ تین کھانے کے چمچ
نمک ۔ حسب ذائقہ
ترکیب:سب سے پہلے ایک چوپر لیں۔ اس میں آئل کے علاوہ باقی تمام اجزاء ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ اس کے بعد ہاتھوں کو تیل کی مدد سے گریس کرکے قیمہ کے بالز بنالیں اور اس کو راڈ پر لگا کر کباب کی شکل دے دیں۔ اب اسے کوئلوں پر پکائیں اور بیک کرلیں یا فرائی کرکے کوئلوں کا دھواں بھی دے سکتے ہیں جب کباب تیار ہوجائیں تو سرونگ پلیٹس پر رکھ کر سبزیوں سے گارنش کرکے سرو کریں۔