Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جیل نواز شریف کی منتظر ہے ،طاہر القاد ری

لاہور... پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری اتوار کی صبح استنبول سے وطن واپس پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ کچھ عرصے کے لئے علاج کے لئے بیرون ملک گیا تھا۔ نواز شریف جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں ۔جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے شہداءکاحساب اب بھی باقی ہے۔صرف شریف خاندان کے خاتمے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ نواز شریف با ر بار کہتے ہیں پیشیاں بھگت چکا ہوں۔ ابھی سے چیخیں نکل رہی ہیں۔ اصل چیخیں تو تب نکلیں گی جب جیل جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت نے نواز شریف سے سوالات پوچھے۔ انہوں نے کسی ایک سوال کا درست جواب نہیں دیا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے زندگی میں کبھی ووٹ اور ووٹر کو عزت نہیں دی۔
مزید پڑھیں:شیخ رشید کی نئی سیاسی پیش گوئیاں

شیئر: