Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا کبھی مزیدار چکن ہنی ونگز کھائے ہیں ؟

اجزاء۔
چکن ونگز۔آدھا کلو
کوکنگ آئل۔ چار کھانے کے چمچ
ادرک لہسن (چوپ کیا ہوا)۔دو کھانے کے چمچ
نمک۔حسبِ ذائقہ
کالی مرچ۔ (کُٹی ہوئی )ایک چائے کا چمچ
سویا سوس ۔ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس ۔ایک کھانے کا چمچ
چینی ۔ ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لیموں کا رس۔ایک کھانے کا چمچ
شہد ۔ڈھائی کھانے کے چمچ
ہر ی مر چ۔دو عدد
چلی گارلک سوس۔ ایک کھانے کا چمچ
ادرک (جولین کٹنگ)۔ایک چائے کاچمچ
ٹماٹر( جولین کٹنگ)۔ ایک عدد
سفید تِل۔ ایک کھانے کا چمچ
ترکیب۔
ایک پین میں آئل لیں اس میں ادرک لہسن ڈا ل کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں۔اب اُسی پین میں چکن ونگز ، نمک، کالی مر چ ، سویا سوس ، چلی سوس، چینی اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح پکا لیں یہاں تک کہ چکن گل جائے۔ اس میں شہد ،ہری مرچ ،چلی گارلک سوس ،ادرک اور ٹماٹر ڈا ل کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔سفید تِل کی گارنش کرکے پیش کریں۔ مزیدار چکن ہنی ونگز تیار ہیں۔

شیئر: