ریاض میں "فروغ اسلام" سیریز کی تقریب رسم اجرائ
سیریز بچوں میں عقیدے کی اصلاح کا ذریعہ بنے گی، مقررین
ریاض(کے این واصف) پرائمری اور مڈل سطح کے طلباءکی اسلامی تعلیم میں معاون ثابت ہونے والی سیریز "فروغ اسلام" کا رسم اجراءمنعقد کی گئی ۔ سیریز کو ڈاکٹر ظہیر احمد فیضی نے مرتب کیا ہے۔ تقریب کا آغاز قاری ارشد نعیم کی قرا¿ت کلام پاک سے ہوا۔ منیجنگ ڈائریکٹر مکتبہ دارالسلام مولانا عبدالمالک مجاہد ، پرنسپل انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض ڈاکٹر شوکت پرویز، وائس ڈین جامعہ ملک سعود پروفیسر سلیمان بن علی المورعی، مکتب دعوة غرب الریاض کے داعی سلیم ساجد مدنی ، انجینیئر بندر مطر زھرانی نے بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کی۔ "فروغ اسلام"سیریز کے مرتب ڈاکٹر ظہیر احمد فیضی نے کہا کہ یہ سیریز اردو زبان میں بچوں کی عمرو درجات کے لحاظ سے عقائد ، فقہ و عبادات ، اسلامی تاریخ، اخلاقیات، قرآن اور مسنون دعاﺅں جیسے بنیادی اسباق پر مشتمل ہے۔ ڈاکٹر ظہیر نے مختلف ترقی یافتہ ممالک کے نصاب تعلیم پر گفتگو کرتے ہوئے ہندوستان میں بھی اس کی تربیت ، تجدید اور بالخصوص اسلامی کتابوں کی جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پرنسپل انٹرنیشنل انڈین اسکول ریاض ڈاکٹر شوکت پرویزنے تدریسی تجربات بیان کرتے ہوئے ڈاکٹر ظہیر کے اقدام کی تعریف کی۔ مولانا عبدالمالک مجاہد نے نہ صرف اس سیریز کو سراہا بلکہ مستقبل میں مکتبہ دارالسلام کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون اور خدمات کی پیشکش کی۔ پروفیسر سلیمان المورعی نے ڈاکٹر ظہیر کی اس کاوش کو صدقہ جاریہ سے تعبیر کیا۔ مولانا سلیم ساجد مدنی نے سیریز کے نصاب اور ماخذ کو سراہا اور کہا کہ بچوں میں یہ سیریز عقیدے کی اصلاح کا ذریعہ بنے گی۔ رسم اجراءکے بعد اس سیریز پر ڈاکٹر عبدالرحیم خان نے ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا جس میں اس کے نصاب ، اسلوب اور امتیازی خصوصیات پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی تھی۔ اس محفل میں درس وتدریس سے منسلک ریاض میں موجود اہم شخصیات نے بھی شرکت کی اور اپنے تاثرات پیش کئے اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔