Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچے اور نوجوان فیس بک کم اور سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں

 لندن .... تازہ ترین عمرانی تحقیق کے نتیجے میں جو رپورٹ سامنے آئی ہے اس کے نتیجے میں کچھ حیرت ضرور ہوتی ہے کیونکہ اعدادوشمار یہ بتاتے ہیں کہ اب بچوں او رنوجوانوں میں فیس بک کا استعمال کم ہوگیا ہے اور وہ زیادہ تر سوشل میڈیا پر اپنا وقت گزارتے ہیں۔ ایسے سوشل میڈیا پر مصروف رہنے والے بچوں او رنوجوانوں میں سے 85فیصد ایسے ہیں جو یو ٹیوب اور انسٹا گرام استعمال کرتے ہیں ان کی عمریں 13تا 17سال کی بتائی جاتی ہیں۔65فیصد بچے اپنا الگ اسمارٹ فون رکھتے ہیں تاہم یو ٹیوب آج بھی ان کے لئے سب سے مقبول پلیٹ فارم ہے۔ کبھی کبھار ایسے بچے انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ سے شغل کرتے نظر آتے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق 72فیصد نوعمر بچے انسٹا گرام اور 69فیصد بچے اسنیپ چیٹ سے کام چلاتے ہیں۔

شیئر: