فواد عا لم نے غصہ میں ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا
لندن: پاکستانی ٹیم کی سابق بیٹسمین فواد عالم نے انگلش لیگ میچ کے دوران غصے کا اظہار کرتے ہوئے گراونڈ سے واپس ڈریسنگ روم آکر شیشہ توڑ دیا۔لنکا شائرلیگ میں کلیتھروئے کلب کی نمائندگی کرنے والے فواد عالم کولنی کلب سے میچ میں اوپنر کے آوٹ ہونے پر بروقت بیٹنگ کیلئے فیلڈ میں نہ پہنچ سکے۔ وقت زیادہ ہونے پر امپائرز نے انھیں ٹائم آوٹ قرار دے دیا۔ اس پر غصے میں آکر انھوں نے ڈریسنگ روم کا شیشہ توڑ دیا۔ ان کے خلاف ڈسپلنری کارروائی متوقع ہے۔ دوسری جانب فواد عالم نے شیشہ توڑنے کا الزام مسترد کر دیا۔ انھوں نے کہا کہ ایسا حادثاتی طور پر ہوا۔ غصے میں آکر شیشہ توڑنے کا الزام درست نہیں۔قومی ٹیم میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے نظر انداز کئے جانے پر بھی کافی واویلا مچا رہا۔سابق کرکٹرز میں واضح طور پر دو دھڑے بن گئے اور پسند نا پسند کی پنگ پانگ کھیلی جاتی رہی۔