Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلا لئی نے 4خواجہ سراوں کو ٹکٹ جاری کردئیے

 اسلام آباد... تحریک انصاف (گلالئی ) کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواجہ سراوں کو انتخابی ٹکٹ جاری کردئیے۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں گلالئی نے کہا کہ ملکی تاریخ مییں پہلی مرتبہ خواجہ سراوں کو انتخابی ٹکٹ دیا جا رہاہے۔4 خواجہ سراوں کو ٹکٹ جاری کئے ہیں ۔2ٹکٹ قومی اور 2صوبائی اسمبلیوں کیلئے جاری کئے گئے۔عائشہ گلالئی نے مزید کہا کہ اسلام میں کسی انسان کو کسی پر برتری حاصل نہیں۔مغرب میں تیسری جنس کے لوگ اہم عہدوں پر فائز ہیں۔کنیڈا کا ناروے میں سفیر تیسری جنس کا ہے۔یہ ہمارے ہی لوگ ہیں اور ہم میں سے ہی ہیں۔پی ٹی آئی (جی) انکو عزت دے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ تمام خواجہ سرا امیدواروں کو بغیر فیس کے ٹکٹ جاری کئے ۔ اسلام آباد سے طارق فضل چوہدری کے مقابلے میں ہمارے خواجہ سرا امیدوار الیکشن لڑے گا ۔ لبنی لعل پی پی 26 ، میڈم رانی پی کے 40 سے الیکشن لڑیں گی۔ ندیم کشش این اے 52 سے جب کہ نایاب علی این اے 142 سے الیکشن لڑیں گی۔ 
مزید پڑھیں:راولپنڈی سے عمران کے مقابلے میں الیکشن لڑونگی،گلالئی

شیئر: