Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنت کبیر نگر کے میڈیکل اسٹور سے سرکاری دوا ئیں برآمد

    لکھنؤ -- -  - سنت کبیرنگر ضلع کے اسپتال کے گیٹ پر واقع میڈیکل اسٹور پر ہوئی چھاپہ ماری کے دوران بڑی مقدار میں سرکاری ادویات پکڑی گئیں۔چیف ڈیولپمنٹ افسر(سی ڈی او) حاکم سنگھ نے بتایا کہ ضلع مجسٹریٹ بھوپندر ایس چودھری کی ہدایت پر آج 11 بجے انہوں نے چیف میڈیکل افسرڈاکٹراے سی پی کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی ،اس دوران بڑی مقدار میں سرکاری دوائیں ملیں ہیں ۔میڈیکل اسٹور مالک کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے اور یہ تفتیش کی جارہی ہے کہ انہیں دوا کہاں سے اور کس کے ذریعہ مل رہی تھی ۔اس سلسلے میں جو بھی ملوث پایاگیا اس کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔
مزید پڑھیں:- - - -اب آن لائن ویٹنگ ٹکٹ پر بھی سفر کی سہولت

شیئر: