نگراں کابینہ میں کون کون شامل ہوگا؟
اسلا م آباد ...نگراں وزایر اعظم ناصر الملک نے نگراں کابینہ کے لئے ناموں کو حتمی شکل دیدی۔ ذرائع کے مطابق سینیٹر عبدارلرزاق داﺅد نگراں وزیر داخلہ ہونگے ۔ دیگر ناموں میںسابق سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی،سابق سیکریٹری دفاع نعیم خالد لودھی ،سعدیہ خان،سردار تنویر الیاس،بیرسٹر تیمور ملک اور بیلا رضا جمیل شامل ہیں۔ تاہم ان کے قلمدانوں کے بارے میں فیصلہ نہیں ہوسکا۔دورہ سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیر اعظم ناصر الملک نے کہا کہ نگراں کابینہ کے لئے مشاورت جاری ہے ،جلد ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیر اعظم کی کوشش ہے کہ غیر سیاسی افراد کو کابینہ میں شامل کیا جائے۔ اس سلسلے میں انہوں نے بعض شخصیات سے رابطے بھی کئے ہیں۔ سابق بیورو کریٹس،تاجر،سابق جج اور سابق جرنیل کابینہ میں شامل ہو سکتے ہیں۔کابینہ تحلیل ہونے کے بعد وفاقی وزارتیں 4دن سے کسی نگرا ںوزیر کے بغیر کام کررہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کے اسی ہفتے حلف اٹھانے کا امکان ہے۔