Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حبیب جان بلوچ کراچی پہنچ گئے‘ بلاول کو بغاوت کا مشورہ

کراچی... سی آئی ڈی کے ایس پی چوہدری اسلم پر حملے اور ارشد پپو قتل کیس سمیت 39 مقدمات میں مطلوب پیپلز پارٹی کے سابق رہنما لندن سے کراچی پہنچ گئے۔ حبیب جان بلوچ کراچی میں شروع کئے گئے آپریشن کے دوران فرار ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کے گڑھ لیاری سے الیکشن میں حصہ لینے کیلئے آئے ہیں اور انہیں اسی علاقے سے ٹکٹ بھی دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 5 برس قبل ملک سے فرار ہونے والے حبیب جان بلوچ لیاری آپریشن کے ملزم عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی تھے۔ کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اپنی برطانوی شہریت ترک کر چکے ہیں۔ جس کے بعد پاکستان آنے کا مقصد سیاسی جماعتوں میں یکجہتی قائم کرنا ہے۔ ذرئع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی موجودگی میں پیپلز پارٹی میں شمولیت ممکن نہیں، تاہم بلاول بھٹو اگر پارٹی سے بغاوت کریں تو اہل لیاری ان کا ساتھ دیں گے۔
 

شیئر: