Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار سے لندن رقم بھجوانے پر جواب طلب

 کراچی....الیکشن کمیشن نے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنما فاروق ستار سے ملک سے باہر رقم بھجوانے سے متعلق جواب طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن میں ایم کیو ایم کے خلاف ملک سے باہر رقم بھجوانے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار آفتاب صدیقی نے موقف اختیار کیا کہ سن چیریٹی لندن کو ڈیڑھ کروڑ روپے بھجوائے گئے تاہم بھیجی گئی اس رقم کو متحدہ قومی موومنٹ نے اپنے پارٹی اثاثہ جات میں بھی ظاہر نہیںکیا۔ جس پر الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے جواب طلب کرتے ہوئے درخواست کی سماعت 28 جون تک ملتوی کردی۔
 
 

شیئر: