Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی ٹوئنٹی: اسکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

لاہور.... معروف سابق کھلاڑی اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں سرفراز احمد (کپتان)، فخر زمان، آصف علی، شعیب ملک، فہیم اشرف، حسین طلعت، شاداب خان، محمود نواز، حسن علی، محمد عامر، عثمان شنواری، راحت علی اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے اس حوالے سے کوچ مکی آرتھر اور کپتان سرفراز احمد سے مشاورت کے بعد اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔
 

شیئر: