Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وسیم اکرم کی 52ویں سالگرہ پر شزا وسیم کاخوبصورت پیغام

کراچی:پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی 52 ویں سالگرہ پر ان کی اہلیہ شیزا وسیم نے خوبصورت پیغام دیا اور سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ یہ پانچویں سالگرہ منا رہی ہوں۔ آپ ہمیشہ سے ہی ایک چمکتا ستارہ ہیں۔ جس نے میری زندگی کو روشن کیا ہوا ہے۔ اللہ آپ کو رحمتوں و برکتوں سے ہمیشہ نوازتا رہے۔ وسیم اکرم 3 جون 1966 ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، 1984ءمیں پاکستان آٹو موبائل کارپوریشن کی جانب سے کھیل کر کرکٹ کا آغاز کیا۔ وسیم اکرم اپنے وقت میں مقبول ترین بولر رہے اور بیک وقت ان سوئنگ اور آوٹ سوئنگ کرانے کی خوبی نے انہیں دیگر بولروں کے مقابلے میں ممتاز کیا۔ وسیم اکرم ایک روزہ کرکٹ میں 500 سے زیادہ وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اور دوسرے عالمی بولر ہیں جنہوں نے 356 ایک روزہ میچز میں 502 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے وسیم اکرم نے نومبر 1984 سے جون 2003 تک اپنے 19 سالہ کیرئیر میں 104 ٹیسٹ، 356 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قومی ٹیم کی نمائندگی کی۔ڈریم کرکٹر وسیم اکرم نے 18سال کی عمر میں راولپنڈی میں پہلی بار فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی جبکہ 23 نومبر 1984 کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلا۔ 1992 میں پاکستان کو ورلڈ کپ جتوانے میں وسیم اکرم نے اہم کردار ادا کیا اور انگلینڈ کے خلاف مین آف دی فائنل میچ قرار پائے۔

شیئر: