Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویمنز ایشیا کپ: بنگلہ دیش نے پاکستان کو ہرادیا

 
کوالالمپور:ملائیشیا میںجاری ویمنزز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کرکٹ کپ میںبنگلہ دیش نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام ملائیشیا کے شہر کوالا لمپور میں کھیلے جا رہے ٹورنامنٹ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم 5 وکٹوں پر 95 رنز ہی بنا پاسکی۔ ثناءمیر 21 اور ندا ڈار 17 رنز پر ناٹ آوٹ رہیں۔جویریہ خان نے 18اور اوپنر ناہیدہ خان نے 13رنز بنائے کپتان بسمہ معروف 11رنز بنا سکیں۔ بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیم نے 17.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی حاصل کرلیا۔اوپنر اور وکٹ کیپر بیٹسمین شمیمہ سلطانہ نے 31رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ نگارسلطانہ نے 31 اور فہیمہ خاتون نے 23 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فہیمہ خاتون نے ایک وکٹ بھی حاصل کی اورآل راونڈ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ پاکستان ٹیم نے ایونٹ کے پہلے میچ میں تھائی لینڈ کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی تھی جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم اپنا پہلا میچ سری لنکا سے 6وکٹوں سے ہار گئی تھی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا اگلا میچ کل سری لنکا کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف ہند سے اس کا مقابلہ ہو گا۔

شیئر: