پاکستان نیشنل آرگنائزیشن کا سالانہ افطار ڈنر
کویت کی مذہبی، سماجی اور سیاسی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ کمیونٹی کی شرکت
کویت(محمد عرفان شفیق)- - --پاکستان نیشنل آرگنائزیشن (پی این او)کویت کی جانب سے سالانہ گرینڈ افطار ڈنر کا اہتمام کویت کے علاقہ الرقعی میں کیا گیا، جس میں کویت میں مذہبی، سماجی، سیاسی تنظیموں کے نمائندوں کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کی صدارت سرپرست اعلیٰ محمد ریاض الحق نے کی جبکہ مہمان خصوصی سفارتخانہ پاکستان سے سفیر پاکستان غلام دستگیر اور کمیونٹی ویلفیئر اتاشی ڈاکٹر جاوید عمرنے افطار ڈنر میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
تقریب کی نظامت کے فرائض کویت کے معروف نقیب حکیم طارق محمود صدیقی نے انجام دئیے۔ تلاوت کلام پاک کی سعادت ننھے قاری عبداللہ اعجاز رانجھا اور قاری حافظ رانا خلیل نے حاصل کی جسکے بعد نعت رسول پیش کی گئی۔ نعت رسول مقبول پیش کرنے والوں میں قاری صہیب انجم، رانا عمر خلیل، طارق اقبال،قاری شاہد منیر، فیصل نقشبندی، عبدالوحید ربانی شامل تھے۔
افطار سے قبل پر کیف لمحات میں محمد شفیق نقشبندی نے امت مسلمہ اور پاکستان کے لیے خصوصی دعا کرائی۔