تبوک میں شب بیداری کا انعقاد
تبوک(طارق نور الہی)- - - - تبوک میں مقیم اردودان کمیونٹی کی طرف سے شب بیداری کا انعقادکیا گیا جس میں تمام شرکاء نے مولانا زرین کی رہنمائی میں قرآن کریم کی تلاوت و ترجمہ میں دلچسپی سے شرکت کی۔ بعدازاں انہی آیات کا خلاصہ ڈاکٹر عبداللہ محسن نے پیش کیا ۔ فضائل رمضان پر مبشر علی نے مطالعۂ حدیث پیش کیا۔ شرکاء سے درخواست کی گئی کہ اسلامی طرز زندگی کے آپ کی انفرادی و خاندانی زندگی پر کیا مثبت اثرات مرتب ہوئے بتائیں جس پر ڈاکٹر طیب ، محمد عبدالناصر، انجینیئر فضل من اللہ و دیگر افراد نے خیالات کا اظہار کیا ۔
آخر میں محمد اعظم ساجد نے بقیہ رمضان کی ساعتوں خاص طور پر لیلہ القدر کو پانے کی سعی کرنے اور زکوٰ و خیرات میں ضرورتمندوں اور محتاج و یتامیٰ کو یاد رکھنے پر زور دیا ۔
رات گئے یہ پر وقار محفل دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔