Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معتمر کی مالی مدد پر مخیر شخصیت نے سعودی نوجوان کو نواز دیا

 مکہ مکرمہ ..... مکہ مکرمہ کے ایک نوجوان ابراہیم ناصر شتیفی نے مقدس شہر کے پارکنگ لاٹ سے حرم شریف جانے والی بس میں اہل و عیال کے ہمراہ سوار معتمر کی مالی مدد کرکے اسے شرمندگی سے بچالیا۔ معتمر نے حرم شریف پہنچ کر اس کیلئے دلی گہرائیوں سے دعا کی ۔ مکی نوجوان کا کہنا ہے کہ نہ جانے کس نے یہ اطلاع معروف سرمایہ کار کو دے دی اور اس نے مجھے میرے اس رویئے پر قدرو منزلت کا اظہار کرنے کیلئے بھاری انعام سے نواز دیا۔ تفصیلات کے مطابق معتمر کا خاندان بس میں سوار ہوا تو اسے پتہ نہیں تھا کہ وہ رقم کا پرس اپنے کمرے میں بھول آیا ہے ، اے ٹی ایم کارڈ بھی اس کے پاس نہیں تھا۔ قریب کھڑے مکی نوجوان نے اس کی مشکل کو بھانپ لیا اور فوراً ہی اس نے معتمر اور اس کے خاندان کے ٹکٹ کا انتظام کردیا۔ حق یہی ہے کہ جو شخص اللہ کے مہمان کی مدد کرتا ہے اللہ اسے بے حساب نوازتا ہے۔
 

شیئر: