Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوپی : الیکٹرک گاڑی پالیسی جلد نافذ ہوگی

    لکھنؤ- - - ریاستی حکومت گاڑیوں سے ہورہی آلودگی کی روک تھام کیلئے اہم قدم اٹھانے جارہی ہے۔ اس کیلئے حکومت جلد ہی الیکٹرک گاڑی پالیسی لانے والی ہے۔ اس میں ایسی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے مینوفیکچرنگ یونٹ و سروس پرووائڈر کو سبسڈی دی جائے گی۔ ساتھ ہی ان گاڑیوں کے پرموشن کے لئے بھی حکومت کئی قسم کی چھوٹ دے گی۔ فضائی آلودگی بڑھانے میں ڈیزل پٹرول والی گاڑیاں ہی اصل ذمہ دار ہیں اس لئے حکومت بھی اب الیکٹرانک گاڑیوں کی فروخت پر زور دے رہی ہے۔ مہاراشٹر و آندھرا پردیش میں الیکٹرک گاڑیوں کارواج شروع کردیاگیا ہے۔ اسی طرز پر اب اترپردیش بھی آگے بڑھ رہا ہے۔ ریاست میں الیکٹرک گاڑیوں کی کنسٹرکشن یونٹ100 ایکڑ زمین پرلگانے والوں کو حکومت سبسڈی فراہم کریگی۔ پٹرول اسٹیشنوں کی طرح الیکٹرک گاڑی چارجنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے۔ اس کیلئے بھی حکومت مختلف رعایتیں دے گی۔ ان اسٹیشنوں سے 15، 20 منٹ میں بیٹری چارج کی جاسکتی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نے واضح کیا کہ ایسی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے ان کے رجسٹریشن فیس کم کرنے کی تجویزکوجلدکابینہ کی منظوری کیلئے ارسال کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -الٰہ آبادمیں 600پولیس اہلکار لاپتہ

شیئر: