رنبیر فٹ بال میچ کے دوران زخمی
بالی وڈ اداکار رنبیر کپور فٹ بال کھیلتے ہوئے زخمی ہوگئے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فلاحی مقصد کے لئے ہفتے کو کھیلے گئے میچ کے دوران ان کے دائیں پاﺅں کا انگوٹھا زخمی ہو گیا جس کے باعث انہیںاسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد ان کی نس پھٹنے کی تصدیق کردی گئی۔رنبیر کپور زخمی ہونے کے باوجود گوا میں اپنی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں مصروف رہے۔