مٹی کے سادہ گملے تو ہر جگہ عام ہیں مگر اب جدید دور میں کہیں تبدیلی آئے نہ آئے، گملوں میں تبدیلی آگئی ہے۔حال ہی میں امریکہ میں ایسے اسمارٹ گملے تیار کئے گئے ہیں جو ٹیکنالوجی کے باعث ہوا کو صاف کرنے میں مدددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔ماحولیاتی آلودگی کے پیش نظر ماہرین نے ایسے جدید گملے تیار کئے ہیں جن میں نہ صرف پودے اگائے جاسکتے ہیں بلکہ ان میں لگے پنکھے ماحول کو صاف کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ یہ گملے موبائل فون ایپلی کیشن سے منسلک ہیں۔