Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باغپت میں 5ہزار سال پرانا قبرستان دریافت

باغپت۔۔۔۔مغربی اتر پردیش میں ضلع باغپت کے گاؤں سلونی اور برناوا میں کھدائی کے دوران دریافت ہونیوالی اشیاء ،قبریں اور قدیم انسانوں کے استعمال کے آلات دیکھ کر تاریخ داں ششدر رہ گئے۔
یہاں انسانی  تہذیب و تمدن کے اہم راز دفن ہیں۔محکمہ تاریخ و آثار قدیمہ کی جانب سے علاقے کی کھدائی کے دوران محکمہ کی ٹیم کو قدیم رتھ ،چولہے ، کھلونوں کے علاوہ اجتماعی قبریں بھی دریافت ہوئیں جو قدیم تہذیبوں اور تاریخی واقعات سے پردہ اٹھانے میں اہم ثابت ہونگی۔
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے کا تعلق ’مہابھارت ‘‘جنگ سے بھی  ہے جبکہ تاریخ داں اس واقعہ کی تصدیق نہیں کرتے تاہم  یہاں دریافت ہونیوالی اشیاء 4،5ہزار سال پرانی ہیں۔
محکمہ آثار قدیمہ کی ٹیم نے بتایا کہ کھدائی کے دوران مختلف سامان کے علاوہ سونے کی قیمتی اشیاء بھی برآمد ہوئیں جن سے حوصلہ بلند ہوااور آئندہ دنوں میں یہاں سے بڑے پیمانے پر نوادرات اور تاریخی ورثہ دریافت ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -گجرات: ایئرفورس کا طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک

شیئر: